بابر اعظم بدستور نمبر ون

مینز ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی عالمی درجہ بندی، بابر اعظم بدستور نمبر ون

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز ٹی ٹوئنٹی بیٹرز اور بائولرز کی عالمی درجہ بندی کا اعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان بابر اعظم بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، دوسری پوزیشن پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ہیں، تیسری پوزیشن پر جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم ہیں، چوتھی پوزیشن پر انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان ہیں، پانچویں پوزیشن پر آسڑیلیا کے ایرون فنچ ہیں، چھٹی پوزیشن پر نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوائے، ساتویں پوزیشن بھارت کے اشان کشن، آٹھویں پوزیشن پر جنوبی افریقہ کے رائسی وین ڈیر ڈاسن ، نویں پوزیشن پر سری لنکا کے پتھم ناسانکا اور دسویں پوزیشن پر نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل ہیں

بائولرز کی اعلان کردہ عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن پر آسڑیلیا کے جوش ہیزل ووڈ، دوسری پر انگلینڈ کے عادل رشید، تیسری پوزیشن پر جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی، چوتھی پوزیشن پر افغانستان کے راشد خان، پانچویں پوزیشن پر آسڑیلیا کے ایڈم زمپا، چھٹی پوزیشن پر جنوبی افریقہ کے انریچ نارٹیج، ساتویں پوزیشن پر سری لنکا کے ہاسارنگا، آٹھویں پوزیشن پر سری لنکا کے مہیش تھیکاشانکا، نویں پوزیشن پر آسڑیلیا کے آشٹن اگر اور دسویں پوزیشن پر بنگلہ دیش کے نوسم احمد ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکا میں ہونے والی سکواش چمپئن شپ عشب عرفان کے نام