نور زمان ایشین جونیئر سکواش چیمپئن

پاکستان کے نور زمان ایشین جونیئر سکواش چیمپئن بن گئے

پاکستان کے نورزمان ایشین جونیئر سکواش چیمپئن بن گئے، پاکستان کو چیمپئن شپ میں واحد گولڈ میڈل بھی مل گیا،

موصولہ اطلاعات کے مطابق سیکنڈڈ سیڈ نورزماں نے تھائی لینڈ کے شہر کرایا میں منعقدہ چیمپیئن شپ کے بوائز انڈر 19 ایونٹ کے فائنل میں ملائیشیا کیجوا چم چوہا کو سخت مقابلے کے بعد 1-3 سے مات دے کر فتح اپنے نام کی،18 سالہ نور زمان نے 52 تک جاری رہنے والے مقابلے میں پہلا گیم 9-11 سے جیتا،

مزید پڑھیں:  ٹی20ورلڈکپ جیتنے پر قومی کھلاڑیوں کیلئے بڑے انعام کا اعلان

دوسرے گیم میں 12-10 سے ناکامی کے بعد انہوں نے اگلے دونوں گیمز میں 5-11 اور 9-11 سے کامیابی پاکر ٹائٹل پر قبضہ جمالیا،پاکستان نے چار برس کے بعد یہ ٹائیٹل حاصل کیا،چیمئین شپ شریک پاکستان کے دیگر 7 بوائز اور 5 گرلز کھلاڑی پہلے ہی مقابلوں سے باہر ہوگئے تھے، نور زمان سابق برٹش سکواش چیمپئن قمر زمان کے پوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 10:پلے آف میچزکیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز