ضمنی انتخابات

کبل میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

سوات(بیورو رپورٹ) اے این پی کے ایم پی اے وقار احمد خان کی وفات پر خالی ہونے والی نشست پی کے سات کبل سوات میں 26 جون کو ہونے والے ضمنی انتخابات کےلئے انتخابی مہم عروج پر ہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود،علاقہ شاہ کس میں بدبخت بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل، مقدمہ درج

اس حلقے سے کل چار اُمیدوار انتخابات میں مد مقابل ہیں لیکن اصل مقابلہ اے این پی کے حسین احمد المعروف خان نواب اور تحریک انصاف کے حاجی فضل مولا کے درمیان ہوگا۔

اے این پی کے اُمیدوار کو ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، قومی وطن پارٹی اور پختون خوا میپ کی حمایت حاصل ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی ضمنی انتخاب کے لئے تیاریاں مکمل کی ہیں۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر میں چیتے نکل آئے، عوام میں خوف پھیل گیا، ویڈیو وائرل