اعظم نذیر تارڑ

پرویزمشرف کو واپس آکر قانون کا سامنا کرنا چاہئے،اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد: (مشرق نیوز) وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پرویزمشرف کو واپس آکر قانون کا سامنا کرنا چاہئے۔

پرویزمشرف کو سزا ہوئی تھی وہ واپس آئیں تو عدالت یہ معاملے دیکھے گی۔

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ حکومت پرویزمشرف کو واپس لانے کیلئے سہولت فراہم کرنا چاہتی ہے۔ پرویزمشرف کو واپس آکر قانون کا سامنا کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:  لکی سیمنٹ فیکٹری پر نامعلوم دہشتگردوں کا حملہ، سیکورٹی گارڈ جاں بحق

اُنھوں نے کہا کہ ہم سے2 ماہ کا حساب مانگا جارہا ہے سب جانتے ہیں معاشی تباہی راتوں رات نہیں ہوئی، گزشتہ حکومت کانٹے بچھا کرگئی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب روانہ ہونگے، اہم ملاقاتیں متوقع

بروقت سستی ایل این جی نہ خریدنے سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا، پٹرولیم مصنوعات کی مد میں110 سے120 ارب روپے سبسڈی دی جارہی تھی۔ اتحادی حکومت نے ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت فیصلے کیے، ہم نے بجٹ میں امیر طبقے پر ٹیکس لگایا ہے۔