پولیو وائرس

وزیرستان کے ایک اورکمسن بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد(مشرق رپورٹ )وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق 8ماہ کے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق اس بچے کا تعلق شمالی وزیرستان کی میر علی یونین کونسل7سے ہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، فاٹا انضمام کیخلاف 8 مئی کو باب خیبر کے مقام پر مظاہرے کا اعلان

رواں برس پولیوکے تمام کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں ۔وزارت صحت کے مطابق میر علی سے پولیو کیسز کی تعداد9ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کی گاڑی حادثے کا شکار

دریں اثنا وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ملک بھر سے تعاون کی ضرورت ہے۔