طالبان

طالبان نے امریکی کارروائی عالمی اصولوں کے خلاف قرار دے دی

ویب ڈیسک: طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں امریکی ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی اصولوں اور دوحا معاہدے کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔
ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی ڈرون حملے کی تصدیق کر دی۔ ‏‏حملہ کابل میں شیر پور کے علاقے میں ایک مکان پر کیا گیا، ان کہنا ہے کہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ حملہ بین الاقوامی اصولوں اور دوحا معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق الظواہری کے بارے میں معلومات دینے والے کے لیے امریکا نے ڈھائی کروڑ ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا۔ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد یہ پہلی کارروائی ہے جو انخلا کا ایک سال پورا ہونے کے موقع پر کی گئی۔ واضح رہے کہ اسامہ بن لادن کو امریکا نے پاکستان میں نشانہ بنایا تھا جس کے بعد ایمن الظواہری نے القاعدہ کی کمان سنبھالی تھی۔

مزید پڑھیں:  سوات، سکول کے بچوں کو لے جانے والے رکشہ کو حادثہ، 4 بچیاں زخمی