مصر چرچ آتشزدگی

مصر کے چرچ میں خوفناک آتشزدگی، درجنوں افراد ہلاک

ویب ڈیسک: مصر کے صوبہ جیزہ کے علاقے پا امبابا میں ابوسفین نامی چرچ میں آگ لگنے سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔

مصر کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے چرچ میں لگی آگ سے 41 افراد ہلاک جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سم بندکرناہمارے فریم ورک سے مطابقت نہیں رکھتا، پی ٹی اے

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 30 گاڑیاں قاہرہ کے مغرب میں واقع گیزا میں چرچ میں لگی آگ کو بجانے کیلئے روانہ کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  چلاس، شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں جا گری،20افراد جاں بحق

لکڑی کے سامان کی وجہ سے فائر بریگیڈ کو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ مصر کی حکومت نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق چرچ میں 5000 افراد شریک تھے۔