کراچی میں بلدیاتی انتخابات

کراچی میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے، ای سی پی

الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرائے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ کراچی کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات مقررہ شیدول کے مطابق 28 اگست کو ہی ہوں گے۔
ویب ڈیسک: کراچی میں بلدیاتای انتخابات کے ملتوی ہونے سے متعلق مختلف ذرائع سے آنے والی خبروں پر الیکشن کمیشن کے ترجمان نے وضاحت جاری کی ہے کہ 28 اگست 2022 کو ھونے والے سندھ بلدیاتی انتخابات کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں مقررہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق حیدر آباد ڈویژن میں الیکشن کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا وہ وہ ووٹرز کی سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے حالیہ بارشوں کے باعث الیکشن کمیشن سے کراچی، حیدرآباد ڈویژنوں میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔ جس کے لیے سفارش الیکشن کمیشن کو ارسال کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک کی آزادی میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں، فضل الرحمان

سندھ حکومت کی جانب سے بارشوں کے پیش نظر الیکشن کمیشن سندھ کو خط لکھ کر بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
خط میں سندھ حکومت کی جانب سے درخواست کی گئی ہےکہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کیےجائیں۔

سندھ حکومت کا کہنا ہےکہ اس وقت بلدیاتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ کرانا ممکن نہیں، محکمہ موسمیات نے سندھ میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، اس وقت سندھ حکومت، انتظامیہ اور سکیورٹی ادارے مختلف اضلاع میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں، آئی جی سندھ کے مطابق اس صورت حال میں پولیس اہل کاروں کو متاثرہ علاقوں سے واپس بلانا مشکل ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ :سیلابی ریلے میں 2بچے بہہ گئے ،ایک کی نعش ملی گئی

خط میں کہا گیا ہےکہ ہنگامی صورت حال میں الیکشن کے معاملات میں سکیورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں ہے، بلدیاتی انتخابات مؤخر کیے جائیں، الیکشن کمیشن انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نئی تاریخ پر غور کرے۔

خیال رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی سمیت کئی شہروں میں 28 اگست کو پولنگ ہونا ہے، اس سے قبل بھی بلدیاتی انتخابات بارشوں کے باعث ملتوی کیےگئے تھے۔