مذاکرات پرویز خٹک

الیکشن پر بات ہوگی تو مذاکرات کی ٹیبل پربیٹھیں گے، پرویز خٹک

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ الیکشن پر بات ہوگی تو مذاکرات کی ٹیبل پربیٹھیں گے۔
ویب ڈیسک: لاہور میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پرویزخٹک کا کہنا تھاکہ حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہورہے، اگر الیکشن پر بات ہوگی تو مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کون سی اسمبلی پہلے تحلیل کرنی ہے یہ فیصلہ عمران خان کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی ہمارے ساتھ ہیں وہ اسمبلی توڑ دیں گے۔
پرویزخٹک کا کہنا تھاکہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں سب عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، خیبرپختونخوا میں ارکان کی ناراضی کی خبریں جھوٹی ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ پنجاب میں بھی تمام ارکان عمران خان کے بیانیے کے ساتھ ہیں۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ، پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق