آٹا اور گھی سستا

آٹا اور گھی سستا نہ ہوسکا ،شہریوں کی قوت خرید جواب دے گئی

ویب ڈیسک:پشاور میں آٹے اور گھی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اسکی قیمت میں کسی صورت کمی نہیں آرہی جس کے باعث شہریوں کی ہمت جواب دے گئی ہے پشاور میں فائن آٹا 3ہزار750 روپے ، گھی فی کلو 600روپے فروخت ہونے لگا جبکہ یوٹیلیٹی سٹور سے آٹا ،چینی اور گھی بھی غائب ہے گندم کٹائی کے باوجود اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا3ہزار750 فروخت ہونے لگا جبکہ بیشتر علاقوں میں نانبائی انتہائی کم وزن کی روٹی کی قیمت 40روپے فروخت کرنے لگے
یوٹیلیٹی سٹورز میں آٹا، گھی اور چینی کی عدم دستیابی کے باعث غریب شہری رل گئے دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں گھی 600 روپے کلو فروخت ہونے لگا جس نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ضلعی انتظامیہ ،صوبائی اور وفاقی حکومت بے بس دکھائی دینے لگے پشاور کے بازاروں میں آٹا کی قیمت آسمان کو چھونے لگیں ڈیلروں نے 20 کلو تھیلے کی من مانی قیمت مقرر کر دی ہیں تو دوسری طرف نانبائیوں نے بھی انتہائی کم وزن کی روٹی 30روپے جبکہ کئی مقامات پر ڈبل روٹی40 روپے کردی ہے۔ پشاور میں ضلعی صوبائی اور وفاقی حکومت کی آٹے کے حوالے غریب عوام کو ڈیلروں آٹا گھی چینی مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان ، عماد شکیل کپتان مقرر