Shafqat Mahmood

وفاقی حکومت کا 4 کیٹگریز کے طلباء و طالبات سے ستمبر میں خصوصی امتحان لینے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ نویں اور گیارہویں کے طلباء کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ جبکہ دسویں اور بارہویں کے بچوں کو3 فیصد اضافی نمبرز دے کرپاس کردیا جائے گا، جبکے 40 فیصد سے زائد مضامین میں فیل، پوزیشن بہتر بنانے اور کمپوزٹ امتحان دینے والوں سے ستمبر میں امتحان لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 3افراد جاں بحق

وفاقی وزیرتعلیم نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ اس سال 40 لاکھ بچوں نے نویں ، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کا امتحان دینے کا پروگرام بنایا تھا، ہم بچوں کی صحت کے ساتھ رسک نہیں لے سکتے، لیکن سوال یہ تھا کہ اگر امتحان نہیں لیں گے تو بچوں کا سال ضائع نہیں کرنا، اور اس کا کیافارمولا بنایا جائے جس سے بچوں کا سال بچ جائے۔

مزید پڑھیں:  غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیلی بمباری، 17 فلسطینی شہید