SELAB

لوئر چترال گولین کے گاؤں بوباکامیں سیلابی ریلے سے تباہی

چترال : پی ڈی ایم اے کے مطابق لوئر چترال گولین کے گاؤں بوباکامیں سیلابی ریلے سےایک گھر،مسجد،دومویشی خانوں کوجزوی نقصان پہنچاجبکہ اشغورمیں مدرسے کوبھی جزوی نقصان پہنچا۔

سیلاب کے نتیجے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:  سوات، معمولی تکرار پر فائرنگ، 3 افراد زخمی

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اےضلعی انتظامیہ اوراین ڈی ایم اے کےساتھ قریبی رابطےمیں ہےاورصورتحال پر گہری نظررکھے ہوئےہے۔

پی ڈی ایم اےنے 10 جولائی کوتمام اضلا ع کومراسلہ کیاتھا جس میں با رشوں کی پیش گوئی اورپیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کی تھی۔

مزید پڑھیں:  جمرود میں بجلی لوڈ شیڈنگ کیخلاف دھرنا،پاک افغان شاہراہ بند

‎۔پی ڈی ایم اے کاکنٹرول روم روم24/7فعال ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعےکی اطلاع ہمیں ہماری ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔