police 5

بڈھ بیر پولیس کی گاڑی پر فائرنگ۔ ایک پولیس اہلکارجاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور): بڈھ بیر پولیس کی گاڑی پر فائرنگ جس کے نتیجے میں ضلع خیبر کا پولیس اہلکارجاں بحق ہو گیا۔ وقار خان ایس پی رورل پشاور نے بتایا کہ سول کپڑوں میں ملبوس ضلع خیبر کا پولیس سپاہی گاڑی میں ساتھیوں کے ساتھ جا رہا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق گاڑی سے پولیس پر بھی فائرنگ ہوئی، واقعہ میں ملوث 4 اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جاں بحق اہلکار کے دیگر ساتھی غائب ہیں جبکہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے، ایس ایس پی اپریشن کے ایس ایچ او کے خلاف محکمانہ انکوائری کے احکامات جاری کردیئے۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کنڈی نے بطور گورنر خیبرپختونخوا حلف اٹھا لیا