aaaaa 8

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کی ریجنل پولیس افسران سے ویڈیولنک کانفرنس

ویب ڈیسک (پشاور):انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کی ریجنل پولیس افسران سے ویڈیولنک کانفرنس،

ضم شدہ اضلاع کی تاریخ میں پہلی بار پولیس میں مقامی تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بھرتی شروع،صاف و شفاف اور قابلیت کی بنیاد پر پولیس میں بھرتی کے لیے ETEA نے ضلع باجوڑ کے جوانوں کا تحریری امتحان مکمل کرلیا۔ ایکس سروس مین کی خدمات کی روشنی میں ان کی ملازمت میں توسیع، دوران ملازمت فوت ہونے والے پولیس اہلکاروں کے ورثاءکی پولیس میں بطور جونیئر کلرک بھرتی کا عمل شروع کر دیا ہے،

مزید پڑھیں:  پولیو خاتمے کیلئے صوبائی حکومت نئے عزم کے ساتھ کام کررہی ہے،علی امین گنڈا پور
مزید پڑھیں:  نامزد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی آج حلف اٹھائینگے، منظوری دیدی گئی

آئی جی پی کا کہنا تھا کہ جرائم میں ملوث اہلکاروں کو پولیس فورس سے برخاست کرکے ہفتے کے اندر رپورٹ بھیجیں، خیبر پختونخوا پولیس کو بہترین فورس بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔