18754298091585639053

لوئردیر: پہاڑی پرلگی آگ پر قابو پالیا گیا

ویب ڈیسک(دیر لوئر) تیمرگرہ کے علاقے مسکینئ فراتے کے پہاڑی کی اوپرآگ لگ گئ، کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹرز ٹیم تین گھنٹے پیدل سفر کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان :ایمبولینس بکریوں کے ریوڑ پر چڑھ دوڑی،20سے زائد ہلاک

ریسکیو 1122 کے مطابق فائرفائٹرز ٹیم نے دو گھنٹے جدوجہد کے بعد آگ پر قابو کرلیا،آپریشن میں 1 فائر ویکل اور 10 ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا۔

مزید پڑھیں:  سوات : 70سالہ شخص کی 13سالہ بچی سے شادی کی کوشش ناکام

بروقت کاروائی کرنے پر جنگل کو مزید تباہی سے بچا لیا اورعلاقے کے لوگوں نے ریسکیو 1122دیر لوئر کے کارگردگی کو شاندار الفاظ میں سراہا۔