766194 8145376 ANF updates

کے پی ایکسائز نے ایک ہفتے میں 85 کلو گرام سے زائد منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی

ویب ڈیسک(پشاور) کے پی ایکسائز نے ایک ہفتے میں 85 کلو گرام سے زائد منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی ۔ منشیات سمگل کرنے والے آٹھ ملزمان گرفتارکر لئے گئے ۔، ایکسائز پولیس تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے ۔ تھانہ ایکسائز ڈی آئی خان نے دو مختلف کاروائیوں میں 61 کلو منشیاتسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔

مزید پڑھیں:  بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 12 سرکاری دفاتر کی بجلی منقطع

مخبر شدہ گاڑی کی تلاشی لینے پر 51 کلو منشیات برآمد کر لی گئی ۔دوسری کامیاب کاروائی میں درہ بند روڈ پر مخبر شدہ گاڑی کی تلاشی لینے پر 10 کلو منشیات برآمد کر لئے گئے ۔ ایکسائز پولیس پشاور نے تین کامیاب کاروائیوں میں 18 کلو گرام منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی معاون خصوصی غزن جمال کی کامیاب کاروائیوں پر ایکسائز پولیس کی تعریف کی ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بشام واقعہ کے بعد این سی پی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ