1996915 mahmoodkhanpti 1561094543 3

وزیراعلی خیبرپختونخوا آج ڈیرہ اسماعیل خان اورٹانک کا دورہ کرینگے

ویب ڈیسک (پشاور)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان آج ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کا ایک روزہ دورہ کریں گے،وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور اور صوبائی وزراء بھی ہمراہ ہونگے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی جنوبی اضلاع کی سو فیصد آبادی کو صحت کارڈ پلس کی فراہمی کا اجراء کریں گےاور ٹانک میں بیوٹیفیکشن پراجیکٹ کا بھی افتتاح کریں گے۔ جنوبی اضلاع کے قدیم سیاحتی مقام شیخ بدین تک رابطہ سڑک کے منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے صحت کارڈ پلس کے اجراء کے سلسلے میں تقریب سے بھی خطاب کریں۔

مزید پڑھیں:  اشاروں پر چلنے والوں سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

دوسری جانب شہر بھر کی سیکیورٹی انتہائی سخت جلسہ گاہ جانے والے روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیاگیاہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان روڈ بندش کے باعث شہریوں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے،جلسہ کے انعقاد کا وقت 11 بجے ہے لیکن کرسیاں ابھی خالی ہیں داخلی راستوں پر 1122 کی جانب ماسک تقسیم کئے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پولیو خاتمے کیلئے صوبائی حکومت نئے عزم کے ساتھ کام کررہی ہے،علی امین گنڈا پور

تفصیلات کے مطابق جلسہ میں میڈیا کو بھی محدود کردیا گیا کوریج کی اجازت نہیں دی جارہی