amir haider khan hoti

سرکاری ملازمین کافی عرصہ سے جائز مطالبہ کر رہے ہیں کہ مہنگائی کے ساتھ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ امیر حیدر خان ہوتی

ویب ڈیسک (پشاور): عوامی نیشنل پارٹی مرکرزی نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی کی باچا خان مرکز میں پریس کانفرنس، امیر ہوتی نے کہا کہ سرکاری ملازمین کافی عرصہ سے جائز مطالبہ کر رہے ہیں کہ مہنگائی کے ساتھ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، وزیر اعظم کہہ رہے کہ ان کی موجودہ تنخواہ میں گزارہ نہیں ہورہا تو ملازمین اس مہنگائی کے دور میں کیسے گزارہ کرینگے، کرپشن کو ختم کرنے کے دعوے جو کیے جارہے ہیں، اس سے کرپشن میں مزید اضافہ ہو جائے گا، اے این پی ملازمین پر تشدد کی شدید مذمت کرتی ہے، ملازمین کے تمام مطالبات فل الفور تسلیم کیے جائیں، اے این پی نے اپنی دور حکومت میں تمام چیلنجز کے باوجود تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا، کل کی وڈیو میں ضمیر فروشوں کو دیکھا جاسکتا ہے، اے این پی ہارس ڈریڈنگ پر لانت بھیجتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :سول سروس میں آرمی افسران کی تعیناتی کیخلاف درخواست دائر