CORONA 16

خیبر پختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق۔ 197 نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک (پشاور):محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے4 افراد جاں بحق ہوئے، خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد1995 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے197 کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد69 ہزار779 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے126 مریض صحت یاب ہوئے، خیبرپختونخوا میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد65 ہزار646 ہوگئی، پشاورمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے70 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پشاورمیں کورونا کیسز کی تعداد28ہزار 233ہوگئی، پشاور میں کورونا سے1033 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں:  اقوام عالم کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیمی میدان میں جدت لانا ہوگی، مینا خان