zalmi

ماڈل اور اداکارہ ہانیہ عامر پشاور زلمی ایمبیسیڈر مقرر

ویب ڈیسک : پی ایس ایل 6 کے لیے لیے ہانیہ عامر پشاور زلمی کی ایمبیسڈر مقرر، معروف ماڈل اور اداکار علی رحمان خان بھی زلمی فیملی کا حصہ ہوں گے، میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے سے پی ایس ایل کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی نے معروف ماڈل اور اداکارہ ہانیہ عامر کوایمبیسڈر مقرر کردیا.

مزید پڑھیں:  پشاور :ایف پی سی سی آئی کا بزنس کمیونٹی اور اداروں میں مربوط نظام قائم کرنے کا فیصلہ

ہانیہ عامر پی ایس ایل فائیو میں بھی پشاور زلمی کی ایمبیسڈر تھی اور زلمی اینتھم میں بھی جلوہ گر ہوئی تھی، معروف ماڈل اور اداکار علی رحمان خان بھی پی ایس ایل سکس میں زلمی فیملی کا حصہ ہوں گے، ہانیہ عامر اور علی رحمان خان پی ایس ایل سکس کے لیے پشاور زلمی کے آفیشل اینتھم میں ایکشن ہیں.

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کا9مئی کو پشاور میں ملین مارچ کا اعلان

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ ہانیہ عامر اور علی رحمان خان کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں.