Eu9 AqTVcAAgo0O

وزیراعظم عمران خان سے سری لنکا کےصدر گوٹابایا راجا کی ون آن ون ملاقات

ویب ڈیسک(کولمبو) وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن صدر گوٹا بایا راجا پکسے سے ملاقات کی ، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ سری لنکا کامیابی سے جاری ہے ، وزیراعظم نے دورے کے دوسرے دن کے آغاز پر سری لنکا کے صدرگوٹا بایا راجا پکسے سے ملاقات کی ، ملاقات میں دوطرفہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی گئی

ملاقات کے بعد سری لنکن صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

گزشتہ روز وزیراعظم نے وزیراعظم سری لنکا سے ملاقت کی تھی، جسمیں اہم امور پر بات چیت کی گئی اور دونوں سربراہان نے دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں:  صوبے کے حقوق کیلئے پی ٹی آئی کے رابطے کا مثبت جواب دیا جائیگا، آفتاب شیرپاؤ

اس دوران تجارت،سرمایہ کاری اورسائنس و ٹیکنالوجی کی یادداشتوں پردستخط ہوئے، وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کو سی پیک سے فائدہ اٹھانےکی پیش کش کی۔

سری لنکن ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سری لنکاسی پیک کےزریعےوسط ایشائی ریاستوں تک رسائی حاصل کرے جبکہ سری لنکن وزیراعظم نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کےساتھ مختلف شعبوں میں تعاون برقرار رکھیں گے۔