2019040 coronaorpakistanihakomat 1583928789 724 640x480 1

کورونا وائرس:ملک میں کورونا کے مزید 1,392 نئےکیسزرپورٹ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ملک میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 36افراد جاں بحق جبکہ 1,392نئے کیسزرپورٹ ہوئے ،مہلک وائرس سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 12,896ہوگئی۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,392نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 5لاکھ81ہزار365ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4350افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔اس کے علاوہ پنجاب میں 5363،خیبرپختونخوا میں 2079،اسلام آباد میں501،بلوچستان میں200اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث301 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

مزید پڑھیں:  حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے، بیرسٹرگوہر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ22ہزار098 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے1,568مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,094افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ46ہزار371مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران38ہزار338کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1392افراد میں تشخیص ہوئی۔

مزید پڑھیں:  ازبکستان کے وزیر خارجہ 8مئی کو پاکستان آئیں گے

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 89لاکھ90ہزار176افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

واضح رہے پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 63 سال سے بڑی عمر کے افراد کو بھی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔