Indian Marriage 750x369 750x369 1

لڑکےکی شکل دیکھنےکےبعد دلہن تقریب سےاٹھ کرچلی گئی

ویب ڈیسک (ممبئی)بھارتی ریاست بہار میں شادی کے عین وقت لڑکے کی شکل دیکھنے کے بعد دلہن نے شادی سے صاف انکارکیا اور تقریب سےاٹھ کرچلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ہندو گھرانے سے تعلق رکھنےوالی لڑکی کو شادی سے قبل لڑکے کی تصویر واٹس ایپ پر دکھائی گئی تھی۔رشتہ ازدواج میں بندھنےسے قبل جب لڑکی کو دلہا کی شکل دکھائی تو وہ حیران رہ گئی کیونکہ واٹس ایپ تصویر کسی اورکی تھی۔

دولہا کو دیکھنے کے بعد لڑکی نے شور کیا اور اہل خانہ کو تمام صورت حال سے آگاہ کیا۔ دلہن کے شور شرابے کے بعد دونوں فریقین میں جھگڑا شروع ہوا، جس کے بعد لڑکی کی بہن اُسے منڈپ سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی افواج کے رفح شہر پر حملوں کا سلسلہ جاری، مزید 5 فلسطینی شہید

دلہن کو لے جانے کے بعد معاملہ مزید گھمبیر ہوا اور اُسی لمحے لڑکی نے شادی کرنے سے صاف انکار کیا جس کے بعد باراتیوں کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بیتیا کے علاقے نوتن میں واقع شنکہیا سے تعلق رکھنے والے وریندر چوہدری نے بتایا کہ ’میری بیٹی کو لڑکا پسند نہیں آیا جس کی وجہ سے وہ تقریب سے اٹھ کر روانہ ہوئی اور شادی کرنے سے صاف انکار کردیا‘۔

مزید پڑھیں:  امریکہ چین کے ساتھ پائیدار بات چیت کیلئَے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن

دوسری جانب دولہا کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ لڑکی کو بھگانے میں اُس کی بہن کا ہاتھ ہے، وہ شادی کے لیے تیار تھی مگر بہن نے اُسے ورغلا کر فیصلہ واپس لینے پر مجبور کیا۔

تقریب سے دلہن کے فرار ہوجانے کے بعد دونوں فریقین میں کئی گھنٹوں تک جھگڑا ہوتا رہا، جس کے بعد علاقہ معززین نے فریقین کو سمجھا کر معاملہ ٹھنڈا کرایا اور باراتیوں کو خالی ہاتھ واپس بھیجا۔