pakistan protest fb 112417100840

منڈا بیری چیڑی کوبان کی عوام کا سوئی گیس انتظامیہ اور حکومت کے خلاف مظاہرہ

ویب ڈیسک(پشاور): منڈا بیری چیڑی کوبان کے روڈ کو دونوں اطراف سے بند کر دیا گیا ہے، گیس نہ ہونے کی وجہ سے روڈ کو بند کیا گیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ 4 دنوں سے گیس نہیں ،مظاہرین نے روڈ کو بند کر کے سوئی گیس انتظامیہ اور حکومت کے خلاف خوب نعرے بازی کی،مظاہرین نے کہا کہ گیس انتظامیہ کی جانب سے گلیوں کو اکھاڑ کر ویسے ہی چھوڑ دیا ہے، نئی گیس پائپ لائن بچھانے کے لیے کئی سال گزر گئے لیکن کام کا تاحال آغاز نہ ہو سکا۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ انتخابات سر پر آ گئے، خیبر پختونخوا کا ہائوس پورا نہیں، اپوزیشن رہنما عباداللہ