222222

دیر: اراضیات کی تقسیم پر دو اقوام کے مابین خونریز تصادم کا خدشہ

ویب ڈیسک (دیر)تحصیل ثمر باغ کے اقوام جندول نے اراضیات تنازعہ میں انتظامیہ کی جانب داری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئےبند کر دیا۔

مظاہرین نے کہا کہ انتظامیہ کے اہلکار قومی جائیداد کی فٹواری سے باز نہیں آرہیں۔لاکھوں ایکڑ قومی آراضی سابق نواب کو سونپی جا ریہ ہے۔ کئی مرتبہ احتجاج کیا انتظامیہ باز نہیں آتی۔ مذکورہ آراضیات سینکڑوں سالوں سے قوم کا حق ہےتاہم سابق حکمران دیر نے ان پر جبری قبضہ کیا تھا، اگر سابق نواب دیر کے پاس اراضیات کے اسناد یا بائع نامہ ہو یا ان کے پاس کوئی ٹھوس ملکیتی ثبوت ہو تو قوام جندول کے پاس آکر ثبوت پیش کریں ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا حکومت نے 5 واں کابینہ اجلاس پیر کو طلب کر لیا، ایجنڈا جاری
مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل :نواز شریف نے وزیراعظم کو طلب کرلیا

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کوئی جارحیت برداشت نہیں کرینگے حکومت کمیٹی تشکیل دیں ورنہ خون خرابا ہوگا۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر حکومت نے دوبارہ انتظامیہ کے اہلکاروں یا پٹواریوں کو بھیجا تو کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ داری موجودہ انتظامیہ کے افسران پر ہوگی۔