ncoc meeting reviewing ramazan guidelines health situation 1587887747 1520

کورونا وائرس:تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لینےکیلئے ضروری اجلاس آج ہو گا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ملک میں تعلیمی ادارے کھلے رکھیں یا پھر بند کردیے جائیں؟ فیصلہ آج نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں ہوگا۔

اسلام آباد میں منعقد اجلاس میں وفاقی اور تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم و صحت شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  تھانہ بنی گالہ کےمقدمہ میں‌ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ودیگربری

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہہ چکے ہیں کہ وزارت تعلیم کی خواہش ہے کہ اسکول بند نہ کئے جائیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت اسلام آباد نے اسکولوں کو مزید چند دن بند رکھنے کی تجویز دی ہے۔

اسلام آباد میں گزشتہ روز بھی کورونا کی شرح دس فی صد تھی۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل، افغانستان سے پاکستان منشیات سمگلنگ ناکام بنا دی گئی

تعلیمی اداروں کے حوالے سے ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کی شرح 9.5 فیصد ہے، بچوں کی زندگی بہت اہم ہے، جہاں کورونا شرح کم ہوگی وہاں اسکول کھولیں گے۔