hec 1

چیئرمین ایچ ای سی مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل ہی فارغ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ہائرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کو مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل ہی فارغ کردیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹرطارق بنوری کی چارسالہ مدت ملازمت آئندہ برس مئی میں مکمل ہونی تھی تاہم ان کےخلاف وسیع پیمانےپرشکایت عام تھیں، وہ گزشتہ تین سال سے ایڈہاک بنیادوں پرایچ ای سی چلا رہے تھے، نہ تومیرٹ پرمستقل ای ڈی تعینات کیا گیا نہ ہی ریجنل ڈائریکٹرز عینات ہوئے۔ بھاری تنخواہوں پر درجن بھر کنسلٹنٹ بھرتی کیے گئےتھےجن میں بعض ناصرف ریٹائرڈ بلکہ تعلیمی لحاظ سےگریجویٹ تھے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، چوری گاڑی کے استعمال کے الزام پر ڈی ایس پی سی ٹی ڈی معطل

حال ہی میں نیب نے بھی ڈاکٹر طارق بنوری کے خلاف بد عنوانیوں، بےقاعدگیوں، بدانتظامی اور کنسلٹنٹس کی تعیناتی پر تحقیقات شروع کردی تھیں کہ اس دوران آرڈیننس جاری کر کے چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت کم کرکے انہیں فارغ کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  رافیل نڈال کی ٹینس کورٹ میں واپسی، میڈرڈ اوپن کا فاتحانہ آغاز

کسی سینئر ممبر بورڈ یا ای ڈی کو قائم مقام چیرمین ایچ ای سی مقرر کیا جائے گا جس کے بعد مستقل چیئرمین کے لیے اشتہار دے کر اس عہدے پر مستقل تعیناتی کی جائے گی۔