Untitled 1 302

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کلبوں پرعائد بھاری فیسوں کو کم کردیا

ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ بورڈ نے کلب رجسٹریشن میں ردوبدل کردیا، کلبوں پرعائد بھاری بھرکم فیسوں کوبھی کم کردیا گیا، اور دیگر مشکلات کو کم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی، ملک بھر میں کلب کرکٹ کی رجسٹریشن کے بارے میں پیدا ہونے والا ابہام اب حل ہو گیا، کیونکہ پاکستان کر کٹ بورڈ نے کلب کرکٹ کے وفود کومسائل کے حل کی یقین دہانی کروادی.

مزید پڑھیں:  حج اصولوں کیخلاف ورزی پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا، سعودی عرب

پی سی بی کے ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس ندیم خان سے کلب کرکٹ کے اورگنائزر نے وفود کی صورت میں ملاقات کی، راولپنڈی کے صنوبرگل جبکہ لاہور فیصل آباد، اسلام آباد اور سیالکوٹ کے کلب کرکٹ کے وفود شامل تھے، ندیم خان نے تمام کلب ارگنائزر کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سوات : 70سالہ شخص کی 13سالہ بچی سے شادی کی کوشش ناکام

پاکستان کر کٹ بورڈ کی جانب سے کلب کرکٹ رجسٹریشن کے لئے رکھی گئی فیسوں میں بھی ردوبدل کیا گیا ہے اب تمام گیٹگری کے کلبوں کو 5 ہزار میں رجسٹریشن کروانی ہوگی، یہ قانون رجسٹرڈ، ایسوسی ایٹڈ اور فل ممبر کلب پر لاگو ہے۔