news 1617478844 7759

بھارتی آرٹسٹ کاپاکستانی گلوکارشوکت علی کوخراج عقیدت پیش کرنےکا منفرد انداز

ویب ڈیسک :بھارتی ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ نے پاکستان کے معروف گلوکار شوکت علی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اُن کا مجسمہ تیار کیا ہے۔

منجیت سنگھ نامی اس آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ شوکت علی کا مجسمہ کسی شاہراہ پر نصب کیا جائے گا۔منجیت سنگھ نے فائن آرٹ کی ڈگری چندی گڑھ سے حاصل کی ہے ہے وہ اس سے قبل بھی دو پاکستانی شخصیات کے مجسمے تیار کرچکے ہیں۔انہوں نے پاکستان کی ممتاز سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی اور پنجابی شاعر بابا نجمی کا مجسمہ بھی بنایا تھا۔منجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عظیم لوگوں کے مجسمے تراش کر دل کو سکون ملتا ہے