WhatsApp Image 2020 10 05 at 7.35.57 PM

اداکارہ سارہ خان اورگلوکارفلک شبیرترکی میں پھنس گئے

ویب ڈیسک :پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کرفیو لگنے کےسبب ترکی میں پھنس گئے۔

اداکارہ سارہ علی خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی اسٹوری پر چند ویڈیوز شیئرکیں، شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں سارہ علی خان کو استنبول میں کھانا نہ ملنے اور کپڑے خود استری کرنے کا شکوہ کرتے سنا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں فلک ترکی آنے والوں کو خبردار کر رہے ہیں کہ استنبول آنے والے تمام افراد سن لیں کہ نا آپ کو یہاں کوئی دکان کھلی ہوئی نظر آئے گی اور نا ریستوران، آپ یہاں ہفتہ اور اتوار کو کچھ نہیں کر سکتے۔

ویڈیو میں سارہ خان کا مزید کہنا تھا کہ کپڑے بھی آپ کو یہاں خود استری کرنے پڑیں گے۔
ذرائع کے مطابق سارہ فلک ہنی مون منانے استنبول گئے تھے جہاں کورونا کے باعث لگائے گئے سخت کرفیو کے باعث دونوں پھنس گئے ہیں۔