download 1 50

اداکار گوندا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

ویب ڈیسک (ممبئی)بالی ووڈ فلموں کی معروف اداکار گوندا کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، ان کی اہلیہ سونیتا آہوجا کے مطابق ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ اپنے گھر پر قرنطینہ ہوگئے ہیں۔

57 سالہ گوندا پر وائرس کی معمولی علامتیں ہیں اور اب انھوں نے اس حوالے سے ضروری پروٹوکول پر عمل شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان کی اہلیہ سونیتا آہوجا نے میڈیا کو بتایا کہ اتوار کی صبح ان کا ٹیسٹ پازیٹو آیا، ان میں بہت معمولی سی علامتیں ہیں اور پریشانی والی کوئی بات نہیں ہے۔

سونیتا کا مزید کہنا تھا کہ گوندا نے اب خود کو گھر تک محدود کرکے احتیاط کررہے ہیں۔