tarar

سینیٹراعظم نذیرتارڑکی زیرصدارت آزاد اپوزیشن اتحاد کااجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے حزب اختلاف کی جماعتوں کا اجلاس آج رات طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ کے کل (5 اپریل) کے اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتیں ن لیگی سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیرِ صدارت اجلاس میں اہم معاملات طے کریں گی۔

مزید پڑھیں:  پینشن پر ٹیکس کا نفاذ ناقابل قبول ہے، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ (ن)، جمعیت علمائے اسلام (ف) ، پی کے میپ، بی این پی مینگل اور نیشنل پارٹی بلوچستان کے ارکان سینیٹ شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن اراکین کل کے سینیٹ اجلاس کی حکمت عملی طے کرینگے اور ایوان بالا میں آزاد حیثیت میں بیٹھنے کی درخواست سے متعلق بھی مشاورت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمنز کرکٹرز کو فٹنس بہتر بنانے کیلئے کاکول بھیجنے کا فیصلہ

آج کے اجلاس میں شریک جماعتیں پہلے ہی اعلان کرچکی ہیں کہ وہ سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر تسلیم نہیں کریں گی۔