news 1615629970 9331

شنیرا کو آسٹریلیا میں پاکستان کی یاد ستانے لگی

ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کو آسٹریلیا میں پاکستان کی یاد ستانے لگی ہے۔

شنیرا اکثر سوشل میڈیا پر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتی رہتی ہیں، اب ایک بار پھر شنیرا نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔

شنیرا اکرم نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ’مجھے پاکستان بہت یاد آرہا ہے۔‘

انہوں نے پاکستانیوں سے درخواست کی کہ ’برائے مہربانی اپنا خاص خیال رکھیں۔‘