bushra ansari 1 680x454 1

جونیئراداکاروں کوگفتگو کےلیےاپنےالفاظ کاچنائوسوچ سمجھ کرکرناچاہیے،بشریٰ انصاری

ویب ڈیسک (کراچی) اداکارہ بشری انصاری نے کہا کہ جونیئر اداکار وں کو گفتگو وشنید کے لیے اپنے الفاظ کا چناو سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے ۔

انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایک بار ان کے ساتھ ایک جونیئر اداکار بیٹھے تھے اور انہوں نے باتوں ہی باتوں میں ایسا نامناسب لفظ بولا کہ انہیں شر م آگئی لیکن اس اداکار کوکوئی فرق ہی نہیں پڑا کہ انہوں نے کیا بولا ہے اور نہ ہی اسے کوئی شرمندگی ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے الفاظ کا چناو سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے ، غیرموزوں الفاظ کو بڑے آرام سے بول دینا اچھی بات نہیں اور ہمیں اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ڈراموں کے مواد بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم سنسنی کے اتنے عادی ہو چکے ہیں کہ ہمیں چھوٹی موٹی باتوں سے کوئی فرق ہی نہیں پڑتا لہٰذا ہمیں اپنے معاشرتی رویوں کو بدلنا ہو گا۔