222222 1

اداکارہ شہزین راحت رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان شوبز انڈسٹری سے منسلک اداکارہ شہزین راحت رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ کی نکاح کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہورہی ہیں۔

ویڈیو میں اداکارہ کو سفید اور سرخ رنگ کے عروسی لباس پہنے نکاح نامے پر دستخط کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

مزید پڑھیں:  اداکار زوہاب خان نے ٹک ٹاکر وانیہ ندیم سے نکاح کرلیا

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں اداکارہ کو اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ نکاح کی تقریب انجوائے کرتے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اداکارہ کے شوہر کس شعبے سے تعلق رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری کا اشارہ دے دیا

خیال رہے کہ شہزین راحت پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جو پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد ڈراموں اور فلموں میں معاون اداکارہ کے طور پراداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔