912232 6382309 2 akhbar

پرنس فلپ کی آخری رسومات ہفتےکوادا کی جائینگی

ویب ڈیسک (لندن)ملکہ برطانیہ الزبتھ ثانی کے شوہر اور آنجہانی برطانوی شہزادے فلپ کی آخری رسومات سے متعلق بکنگھم پیلس نے حتمی پروگرام جاری کردیا۔

ترجمان پیلس کے مطابق پرنس فلپ کی آخری رسومات ہفتے کو ادا کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ،مزید 5فلسطینی شہید

ترجمان کا کہنا تھا کہ پرنس فلپ کے چاروں بچے تابوت کے ساتھ چلیں گے، جبکہ ان کے پوتے شہزادہ ولیم اور ہیری بھی ہمراہ ہوں گے۔

ترجمان پیلس کے مطابق رسومات میں شرکت کرنے والے 30 افراد میں سے 3 جرمن رشتہ دار بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  لیبر پارٹی کے صادق خان نے میئر لندن بننے کی ہیٹرک مکمل کر لی

ترجمان کا کہنا تھا کہ شرکا ملٹری یونیفارم کی بجائے صبح یا دن کے لباس پر میڈلز لگائیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ آخری رسومات، پرنس فلپ کی ملٹری اور ذاتی وابستگیوں کی عکاس ہوں گی۔