1215625 91728509

پشاور:ضلعی انتظامیہ ملاوٹ مافیا کےخلاف سرگرم، دو فیکٹریاں سیل

ویب ڈیسک(پشاور) ملاوٹ مافیا پشاور میں سرگرم ،ضلعی انتظامیہ نے دلہ زاک روڈ پر ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت جیلی اور جعلی پینٹ و ڈسٹمبر بنانے والی فیکٹریوں پر چھاپہ مارا ۔

انتظامیہ کے مطابق بچوں کی جیلی بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیاجہاں کیمیکل سے مضر صحت جیلی بنائی جا رہی تھی یہ مضر صحت جیلی پشاور کے مختلف علاقوں کو سپلائی ہوتی تھی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کابینہ کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار

دوسری جانب دوسری فیکٹری میں جعلی پینٹ اور ڈسٹمبر بنایا جا رہا تھا پینٹ و ڈسٹمبر کو معروف برانڈز کی پیکنگ میں پیک کیا جا رہا تھا تاہم فوری کاراوئی کی ہدایات پر دونوں فیکٹریوں کے مالکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ فیکٹریوں کوسیل کر کےدونوں فیکٹریوں سے کیمیکل، سامان اور مشینری ضبط کر لی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پانچواں ٹی 20 ، کیویز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر پشاورکے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ ملاوٹ مافیا کے خلاف سرگرم ہے اور پشاور بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ملاوٹ مافیا کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائےگی بلکہ سخت قانونی کارروائی ہوگی۔