Untitled 1 397

وزیر اعظم کل پشاور اور نوشہرہ کا ایک روز دورہ کریں گے۔ کامران بنگش

ویب ڈیسک (پشاور):وزیر اعظم عمران خان کل پشاور اور نوشہرہ کا ایک روز دورہ کریں گے، معاون اطلاعات کامران بنگش نے کہا کہ وزیراعظم نوشہرہ جلوزئی ہاوسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے، وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر مراد سعید اور ڈاکٹر فیصل سلطان بھی ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان جلوزئی میں نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے، سستے فلیٹس منصوبہ کم آمدنی والے افراد کے لیے ہوگا، سستے فلیٹس منصوبہ 1320 گھروں پر مشتمل ہوگا جس کی قیمت 25 لاکھ روپے ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، منشیات کے خلاف تیسری مہم جاری ہے، چیف کلیکٹر خیبرپختونخوا

وزیراعظم خیبرٹیچنگ اسپتال پشاور میں نئے او پی ڈی بلاک کا افتتاح بھی کریں گے، وزیراعظم عمران خان حیات آباد میں پیرا پلیجک سنٹر کا دورہ بھی کریں گے۔

وزیراعظم پشاور درہ آدم خیل روڈ کا افتتاح بھی کریں گے، وزیراعظم چترال بونی، مستوج شندور روڈ کی کشادگی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، وزیراعظم گورنر ہاوس پشاور میں گورنر اور وزیراعلی کے پی سے الگ الگ ملاقات بھی کریں گے ، گورنر شاہ فرمان وزیراعظم عمران خان کو زیتون کی کاشت کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں گے۔

مزید پڑھیں:  درگئی: رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں نوجوان جاں بحق