Untitled 1 403

وزیراعظم کا دورہ پشاور شہریوں کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں تھا۔ روبینہ خالد

ویب ڈیسک (پشاور): سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ پشاور شہریوں کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں تھا،وزیراعظم کی آمد کے پیش نظر پشاور بھر میں سڑکیں بند کی گئی، صوبائی حکومت نے وزیراعظم کی آنکھوں میں دھول جھونک دیا ہے، کے ٹی ایچ میں کوئی نیا بلاک نہیں بنا‘ پرانی عمارت کے بسمنٹ کی تزئیں و ارائش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  بچے فروخت کرنے کی ویڈیو پر کمشنر پشاور کانوٹس،بیروزگار نوجوان کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کردیا

مذکورہ تہہ خانہ کی تزئیں و ارائش کی تکمیل 2015ء میں ہونی تھی، عمران خان ہسپتالوں میں سہولیات کا بھی جائزہ لے لیتے تو صوبے کے عوام پر احسان ہوتا، کے ٹی ایچ میں کرپشن کی داستان نیب تک پہنچ چکی ہے‘ عمران خان کو اس پر نوٹس لینا چاہئے تھا، پولیس نے عمران خان کی آمد پر دھرنا دینے والے مظاہرین کو کے ٹی ایچ کے گیٹ سے گرفتار کیا ہے، سابق پولیس اہلکاروں کے بچوں کو حبس بے جا میں رکھا گیا ہے جو مثالی پولیس کا نیا کارنامہ ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، پروفیسر ابراہیم خان