344577 2670397 updates

نماز جمعہ دو شفٹوں میں ادا کی جائے- خیبرپختونخوا محکمہ اوقاف

پشاور : خیبرپختونخوا محکمہ اوقاف کا کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اقدامات، نماز جمعہ دو شفٹوں میں ادا کی جائے تاکہ جمعہ اجتماعات میں رش سے بچا جاسکے.محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا نے تمام ضروری اقدامات کا اعلامیہ جاری کردیا.

مزید پڑھیں:  ازبکستان کے وزیر خارجہ 8مئی کو پاکستان آئیں گے

اعلامیہ کے مطابق نماز جمعہ اور دیگر نمازیں مساجد کے ہال کی بجائے برآمدوں اور صحنوں میں ادا کیا جائے، نماز کے دوران صفحوں میں اضافی جگہ قائم کی جائے، صفحوں کے درمیان ایک صف سے زائد فاصلہ رکھا جائے.بزرگوں اور بچوں کی مساجد میں آنے کی حوصلہ شکنی کی جائے.آئمہ کرام جمعہ کے خطبات میں صفائی ستھرائی کی اہمیت پر روشنی ڈالیں.

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ، پاکستان نے کینیڈا کو بھی شکست دیدی