Untitled 1 414

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 37 افراد جاں بحق، 927 نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک (پشاو):محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 37 افراد جاں بحق، صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہزار238 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 927 افراد متاثر ہوئے، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 1291مریض صحت یاب ہوئے۔

مزید پڑھیں:  او آئی سی کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف جہدوجہد کا مطالبہ

پشاور میں گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران16 افراد وائرس سے جاں بحق ہوگئے، پشاور میں کورونا وائرس سے جانبحق افراد کی 1652 ہوگئی، پشاورمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 254 افراد متاثر ہوئے، پشاورمیں کورونا کیسز کی تعداد45 ہزار379 ہوگئی، صوبے میں ایک دن میں8 ہزار 261 نئے ٹسٹ کئے گئے، صوبے میں ایکٹیوں کیسز کی تعداد 11 ہزار 943 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  سائبر کرائم ایف آئی اے سے علیحدہ ،نئی اتھارٹی بنا دی گئی