1298267 mehmoodkhan 1534770625 962 640x480 1

ملک میں میڈیا کی آزادی صحافی برادری کی طویل جدوجہد کاثمرہے،محمود خان

ویب ڈیسک (پشاور)عالمی یوم صحافت کے موقع پر وزیر اعلی محمود خان پیغام جاری کرتے ہوئے کہا آج کا دن آزاد صحافت کی اہمیت اور ضرورت کو اجاگر کرنے کا دن ہے۔

وزیراعلی محمود خان نے کہا کہ کسی بھی جمہوری معاشرے میں آزاد صحافت کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ پوری دنیا میں آزاد صحافت کی اہمیت مسلمہ ہے، کورونا وبا کی موجودہ صورتحال میں آزاد اور ذمہ دارانہ صحافت کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، چوری گاڑی کے استعمال کے الزام پر ڈی ایس پی سی ٹی ڈی معطل

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ آزاد صحافت کے بغیر جمہوریت اور جمہوری اداروں کا استحکام ممکن نہیں،ملک میں میڈیا کی آزادی صحافی برادری کی طویل جدوجہد کا ثمرہے۔ ملک میں صحافت کی آزادی کے لئے قربانیاں دینے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں 6 مئی تک توسیع

وزیراعلی نےآزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔خیبر پختونخوا کے صحافیوں نے بڑی مشکل حالات میں آزادی صحافت کا علم بلند رکھا ہے، صوبائی حکومت صحافت سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھا رہی ہے۔