.jpg

احتیاطی تدابیرپرعمل درآمد سےہم اپنےآپکو اوراپنے پیاروں کوکورونا سےبچاسکتےہیں،کامران بنگش

ویب ڈیسک (پشاور)معاون اطلاعات کامران بنگش نےاپنے بیان میں کہا ہےکہ صوبہ بھرمیں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

کامران بنگش کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ایک ہی دن میں 29 ہزار 46 کاروائیاں کی ہیں،کاروائیوں میں 758 کاروباروں کو سیل جبکہ 8492  افراد اور کاروباروں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کی گئیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کیخلاف جنگ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت لڑینگے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

خلاف ورزی پر 606 افراد کےخلاف ایف آئی آرزجبکہ1406 افراد اورکاروباروں پرجرمانےعائد کئےگئےہیں۔

کامران بنگش نے کہا کہ تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد سے ہی ہم اپنے آپکو اور اپنے پیاروں کو کورونا سے بچا سکتے ہیں۔ عوام سے کورونا ایس او پیزپرعمل درآمد کی پرزور اپیل ہے اور کہا کہ شہروں کو لاک ڈاون سے بچانے کے لئے ایس اوپیزپرعمل کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ورکرز ویلفیئر بورڈ کی کمرشل اراضی کی نشاندہی کی جائے،فضل شکور خان

انہوں نے کہا کہ کورونا کےسامنے کئی ترقیافتہ ممالک کےصحت کا نظام جواب دے گیا ہے،اگراحتیاطی نہیں برتی گئی تو خدانخواستہ ہمارا صحت سسٹم پربھی برداشت سے زیادہ بوجھ آسکتا ہے۔