hmc 2

خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں تمام ڈاکٹرز تنظمیں بلیک ڈے منا رہی ہیں

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں تمام ڈاکٹرز تنظمیں بلیک ڈے منا رہی ہیں، پرونشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے مطابق یوم سیاہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں اراکین اسمبلی کے ڈاکٹروں پر تشدد کے خلاف بطور احتجاج منایا جا رہا ہے، پی ڈی اے کے مطابق ہسپتالوں میں سیاسی اثرورسوخ بہت زیادہ ہے، اراکین اسمبلی خود قانون بنانے والے ہوتے ہیں نا کہ توڑنے والے، قانون بنانے والے خود قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، ہسپتالوں میں سیکیورٹی ایکٹ کے تحت تحفظ فراہم کیا جائے، حکومت کا ڈاکٹروں پر ظالمانہ ٹیکس مسترد کرتے ہیں، ٹیکس کو جلد ختم کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  تھانہ بنی گالہ کےمقدمہ میں‌ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ودیگربری