Untitled 1 448

تاجر اتحاد خیبر پختونخوا نے 8 سے 16 مئی تک لاک ڈاون کا حکومتی فیصلہ ماننے سے انکار

ویب ڈیسک : تاجر اتحاد خیبر پختونخوانے 8 سے 16 مئی تک لاک ڈاون کا حکومتی فیصلہ ماننے سے انکار کردیا اور اس فیصلہ کے خلاف صدر مجیب الر حمن کی زیر صدارت احتجاج ریکارڈ کیا جس میں مختلف بازاروں کہ صدراور دکانداروں نے شرکت کی، احتجاج سے صدر مجیب الر حمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باقی لاک ڈاون سے تاجر برادری بے بس ہوچکے ہے اور لاک ڈاون برداشت نہیں کرسکتے۔

تاجربرادری اس کرونا کی وجہ سے ہر روز نقصانات کی طرف جاری ہے اور مہنگائی کی وجی سے پہلے پریشان ہے اسلئے NCOC اپنے فیصلے پر فوری طور پر نظرثانی کرے ورنہ خیبر سے کراچی تک تاجربرادری اپنے کاروبار کھولنے پر مجبور ہوگے اور اس سے ملک میں جو بھی واقعی پیش ہوگا اس کی سارا زمداری ارباب اختیار پر ہوگے کیونکہ ارباب اختیار کی طرف سے جیسا کہ وزیراعلی کی بار بار وعدہ خلافی پر انتہائی غمُ غصہ کا اظہار کرتے واضح کردیا کہ کرونا کی اڑ میں تاجروں کا معاشی قتل کسی صورت قبول نہیں حکومت نے وعدہ خلافی کرتے ہوئے 8 مئی سے جس لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے وہ ہمیں منظور نہیں۔

مزید پڑھیں:  بارشوں کا نیا سپیل، خیبر پختونخوا میں سیلاب کے خطرات۔ الرٹ جاری

رمضان کے آخری دنوں اور عید کی آمد کے موقع پر بازار اور مارکیٹس بند کرنے کا کوئی جواز نہیں حکومت فوری طور پر نوٹیفیکیشن واپس لینے کا اعلان کرے ورنہ تاجر اپنے حق کے لئے کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہیں اس سلسلے میں صدر تاجر اتحاد کے صدر مجیب الرحمان نے مزید کہا کہ پشاور کہ تمام صدر کل تک متفقہ فیصلہ کرے گے کیونکہ کہ تمام تاجربرادری کی یہ پرزور مطالیہ ہے کہ تاجر برادری اپنے مشران کہ اعلان کہ منتظر ہے اور ہم اپنے دوکانداروں سے بھی اجز اچکے ہے اور دکانداروں کی ایک مطالبہ ہے کہ ہم کسی صورت بازار بند نہیں ھونے دینگے اور اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو پھر دمادم مست قلندر ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، پروفیسر ابراہیم خان