nisar momand

عوامی نیشنل پارٹی کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی نثارمومند نے فنانس کمیشن میں ضم اضلاع کو شامل کرنے کیلئے صوبائی اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرادیا

ویب ڈیسک (پشاور): عوامی نیشنل پارٹی کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی نثارمومند نے فنانس کمیشن میں ضم اضلاع کو شامل کرنے کیلئے صوبائی اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرادیا، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انضمام کے بعد صوبائی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ضم اضلاع کو فنانس کمیشن میں شامل کیا جائے، گذشتہ 3 سالوں سے ضم اضلاع کو فنانس کمیشن میں شامل نہیں کیا گیا، اس بار بھی بروقت فیصلہ نہ کیا گیا تو آئندہ مالی سال کیلئے ضم اضلاع کے محروم رہ جانے کا خدشہ ہے۔ نوٹس کے ذریعے مطالبہ کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی ضم اضلاع کو فوری طور پر فنانس کمیشن میں شامل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

مزید پڑھیں:  کالجوں کے داخلہ فیس میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مزمل اسلم