401716 1823569007

بہن کے انتقال پر بشریٰ انصاری کا جذباتی پیغام، آنکھیں نم!

ویب ڈیسک(کراچی) شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ اپنی مرحومہ بہن سنبل شاہد کے بغیر زندگی گزارنا بہت مشکل ہے۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نےانسٹاگرام پر اپنی بہن سنبل شاہد کے ہمراہ ماضی کی یادگار تصویر شیئر کی جس میں دونوں بہنیں بہت خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

بشریٰ انصاری نے تصویرکو ایک جذباتی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’اس حقیقت پر یقین کرنا بہت مشکل ہے کہ سنبل اب ہمارے ساتھ نہیں ہے۔‘

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

انہوں نے لکھا کہ ’نہیں معلوم کہ سنبل کے بغیر ہماری زندگیاں کیسے گزریں گی۔‘

اس سے قبل بشریٰ انصاری نے اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ اگر اُنہیں معلوم ہوتا کہ اُن کی بہن اتنی جلدی اُنہیں چھوڑ کر چلی جائیں گی تو وہ اُن کی آخری سالگرہ خوب دھوم دھام سے مناتیں۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنبل شاہد کوروناوائرس کے باعث دار فانی سے کوچ کرگئیں، وہ کورونا وبا کا شکار تھیں اور ان کا علاج لاہور کے سی ايم ايچ ميں ہورہا تھا۔

اداکارہ کو 22 اپريل کو وينٹی ليٹر پر منتقل کیا گيا تھا۔ سنبل شاہد اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی بہن تھیں۔