corona burial 696x392 3

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں 24 گھنٹے میں کورونا سے 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (ابیٹ آباد): ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں رقیب النساء ساکنہ ایبٹ آباد محمد سلمان ساکنہ مانسہرہ قاضی سرور ساکنہ ایبٹ آباد کلثوم بی بی ساکنہ اوگی نذیر احمد ساکنہ ہری پور شامل ہیں، ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ داخل مریضوں کی تعداد 81 ہے، آئی سی یو میں جن مریضوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں رکھا گیا ہے ان کی تعداد 12 ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ : فریقین میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،8شدید زخمی
مزید پڑھیں:  سوات : 70سالہ شخص کی 13سالہ بچی سے شادی کی کوشش ناکام

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ مریضوں کو تمام تر سہولیات دینے کے لیے کوشاں ہیں، عوام سے درخواست ہے کہ ہجوم والی جہگوں پر جانے سے پرہیز کریں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔