Untitled 1 486

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 24 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1037 افراد کورونا سے صحت یاب، محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 12 ہزار 706 ہوگئی، 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 413 افراد متاثر ہوئے، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 392 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں کورونا وائرس سے 24 افراد انتقال کرگئے، صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 3668 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 18 رہ گئی، صوبے میں ایک دن میں 6 ہزار 602 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  حق نہ دیا گیا تو اسلام آباد پرقبضہ کرلیں گے،علی امین گنڈاپور
مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: سرکاری و نجی عمارتوں کے باہر تجاوزات ہٹانے کا حکم

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پشاور میں 171، مردان میں 43، سوات میں 28 اور ہری پور میں 25 نئے مریض سامنے آئے۔