تعلیمی اداروں کی بندش اورامتحانات کامعاملہ، وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)تعلیمی اداروں کی بندش پہ غور و خوص کرنے کے لیے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اہم ترین اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

اجلاس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے وزرائے تعلیم شریک ہوں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں امتحانات سے متعلق بھی فیصلہ متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری چیلنج
مزید پڑھیں:  لاہورمیں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ جاری،ایک اور اہلکار نشانہ بن گیا

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا فیصلہ زیر غور آئے گا۔ اجلاس میں اساتذہ اور اسٹاف کی ویکسینیشن کے امور پر بھی غور کیا جائے گا۔